مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عدلیہ کے نئے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای کو ایرانی عدلیہ کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر روحانی نے سامراجی طاقتوں کی ایران کے ساتھ عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شرائط میں ایرانی عدلیہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر روحانی نے اپنے پیغام میں عدلیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے سماجی انصاف کو فروغ دینے اور عوامی امنگوں کے مطابق عدلیہ کے اعتماد کو برقرار رکھنے میں کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ